وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوبھہ (تحصیل پنڈ دادنخان) میں ٹراما سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 
0
102

اسلام آباد 28 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوبھہ (تحصیل پنڈ دادنخان) میں ٹراما سینٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی منصوبہ پر 31 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، 11 کنال اراضی پر یہ ٹراما سینٹر بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ میں قائم کیا جا رہا ہے حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ٹراما سینٹر دو منزلہ عمارت پر محیط ہوگا جس میں نیورو سرجن، آرتھوپیڈک سرجن اور جنرل سرجنز کی خدمات میسر ہوں گی