وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے کا دورہ

 
0
161

پنڈ دادنخان 28 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اتوار کو جلال پور ایری گیشن کینال فیز III پراجیکٹ کا دور کیا اور منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کو منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چوہدری فواد حسین نے جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے سے علاقے کی تقریبا ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی جبکہ پینے کا صاف پانی بھی دستیاب ہوگا۔