اسلام آباد کے مشہور ٹرانسپورٹر اور سیاسی و سماجی شخصیت جناب حاجی ارشد جاوید صاحب نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنا جکومت وقت کی زمہ داری ہے

 
0
102

اسلام آباد 28 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے مشہور ٹرانسپورٹر اور سیاسی و سماجی شخصیت جناب حاجی ارشد جاوید صاحب نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنا جکومت وقت کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کے مہنگائی نے یہاں غریب آدمی کی زندگی کو گزارنا مشکل کر دیا ہے وہاں سفید پوش اور تاجر اور ٹرانسپورٹر حضرات بھی شدید مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں انہوں نے کہا کے عمران خان وزیر اعظم پاکستان کو چائیے کے وہ مشیروں اور وزیروں کی سنے بغیر ملکی مفاد میں خود فیصلے کریں تا کے عام آدمی کو انصاف مل سکے اور مہنگائی کنٹرول ہو سکے انہوں نے پٹرول کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کے کم از کم پٹرول پر بے ہنگم اور خود ساختہ ٹیکسسز کو بھی وزیر اعظم عمران خان کو ختم کرنا ہو گا تا کے عام آدمی کو پٹرول پر ریلیف مل سکے