سرگودھا سے پنڈی جانے والی مسافر وین اسلام آباد ٹول پلازہ کی دیوار سے جا ٹکرائی، حادثے میں 12افراد جاں بحق،6زخمی ہو گئے، ترجمان ٹریفک پولیس

 
0
359

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور علاقہ مجسٹریٹ سمیت پمز پہنچ گئے
اسلام آباد اپریل 29 (ٹی این ایس): سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین اسلام آباد ٹول پلازہ کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ ترجمان ٹریف پولیس کے مطابق مسافر وین سرگودھا سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچنے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور وین پر قابو نہیں رکھ سکا اور وین ٹول پلازے کی دیوار سے جا ٹکرائی ۔ حادثے کے وقت وین میں 17مسافر سوار تھے جن میں سے 9مسافر موقعہ پر ہی جان کی بازی ہا رگئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 2 مزید زخمی افراد بھی اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ٹریفک حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری سے وین چلا رہا تھا اور اسلام آباد ٹول پلازہ کے پاس وہ وین پر قابو کھو بیٹھا اور وین دیوار سے جا ٹکرائی۔ اس سے پہلے بھی کئی بارا یسے واقعات دیکھنے میں آ چکے ہیں جہاں ڈرائیور کی غفلت یا تیز رفتاری کی وجہ سے خوفناک حادثے ہو چکے ہیں۔