سینیٹ :نااہل شخص کے سیاسی جماعت کے صدربننے پرپابندی کا بل منظور

 
0
674

اسلام آباد اکتوبر 23(ٹی این ایس): سینیٹ نے نااہل شخص کے سیاسی جماعت کے صدربننے کے خلاف بل منظورکرلیا،بل کے حق میں 46اور مخالفت میں 18ووٹ ڈالے گئے،وفاقی وزیرقانون زاہدحامد نے بل کی مخالفت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ نے ایک بارپھرنااہل شخص کے پارٹی صدربننے پرپابندی عائد کردی ہے۔ سینیٹ نے پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے نااہل شخص کوپارٹی صدارت کیلئے نااہلی کابل منظورکرلیا۔پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے نااہل شخص سیاسی جماعت کاسربراہ نہیں بن سکتا۔سینیٹ میں بل کے حق میں 49اور مخالفت میں 18ووٹ ڈالے گئے۔اس موقع پروزیرقانون زاہدحامد نے بل کی مخالفت کی۔سینیٹرپرویز رشید نے کہاکہ ایک بار پھرآمریت جیت گئی اور جمہوریت ہارگئی ہے۔نوازشریف کو الیکشن سے 6ماہ قبل دوناہل کرنے کابل منظورکروایاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بل منظورکرکے سینیٹ کی روایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔واضح رہے دو ماہ قبل سینیٹ میں نااہل شخص کے سیاسی جماعت کے صدربننے کیلئے بل منظورکیاگیا تھا۔ جس کے باعث نوازشریف کودوبارہ مسلم لیگ ن نے پارٹی صدرمنتخب کرلیا تھا۔ لیکن اب ایک بار پھر سیینٹ میں نااہل شخص کے پارٹی صدر کی مخالفت میں بل منظورکرلیا گیا ہے۔