شیریں مزاری کی بیٹی کی طرف سے  ڈی جی رینجرز کی طرف سے شرکائے دھرنا  میں  پیسوں کی تقسیم کے خلاف سخت بیان  

 
0
456

اسلام آباد ، نومبر 28 (ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی جانب سے چند اراکین میں پیسے تقسیم کرنے پر سخت بیان جار کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں ایمان مزاری نے تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کو دہشت گرد کہا اور ان کیساتھ معاہدہ کرنےپر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے پاک فوج کے ان افسران و جوانوں کی قربانیوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج نے 70 سال میں یہ نہیں سیکھا کہ یہ لوگ ملک کو جلا کر رکھ دیں گے۔ یہ لوگ کسی کیساتھ بھی مخلص نہیں ہیں اور صرف نفرت پھیلانے آئے ہیں۔ ایمان مزاری کا یہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ کر مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں۔