بیٹی کے بیان کی نزاکت  بھانپتے ہوئے شریں مزاری نے اسکی مذمت کی ،کہا وہ وہ بالغ ہے  اپنا نکتہ نظر رکھتی ہے

 
0
436

اسلام آباد ، نومبر 29 (ٹی این ایس ): پاک فوج کے خلاف اپنی بیٹی کے بیان پر بننے والی صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور رکن اسمبلی شیریں مزاری نے فوری طور پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  ’ میں اکے بیان کی مذمت کرتی ہوں تاہم وہ بالغ ہے اور اس کا اپنا نقطہ نظر ہے اور میرا بھی یہ برابر کا حق ہے کہ اس کے نقطہ نظر سے اختلا ف کروں ‘۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کی جانب سے دھرنا شرکاء  میں پیسے تقسیم کرنے پر سخت بیان جاری کیا۔

ایمان مزاری نے پاک فوج پر لعن طعن کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دہشت گردوں کے ساتھ معاہدہ کرکے گویا اپنے ہی  افسران و جوانوں کی قربانیوں کی بے عزتی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے 70 سال میں یہ نہیں سیکھا کہ یہی لوگ ملک کو جلا کر رکھ دیں گے۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں شیریں مزاری کا کہناتھا کہ میری بیٹی نے پاک فوج کے کیلئے جو الفاظ استعمال کیے میں ان کی پر زور مذمت کرتی ہوں ،میں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہوں لیکن میں اس کے نظریات اور اس کی زبان سے متفق نہیں ہوں ۔شریں مزاری کا کہناتھا کہ وہ بالغ ہے اور اس کا اپنا نظریہ ہے اور میرا برابر کا اختیار ہے کہ میں اس سے اختلاف کروں ،ہم ایک دوسرے کو قبول کرنے سے انکار نہیں کر سکتے کیون کہ ہم ایک دوسرے سے پیار کرتی ہیں اور وہ میری بیٹی ہے لیکن ہم ایک دوسرے کے نظریات کو قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں ۔

لوگ اسے ایک سیاستداں اور ایک لبرل فیسسٹ کے درمیان فرق کی بہترین مثال قرار دیتے ہیں۔