راولپنڈی(ٹی این ایس)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری،

 
0
75

سی پی او نے سٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف بہتر کاروائیوں پر ایس ڈی پی او سٹی کو اپریسئیشن لیٹر، ایس ایچ او پیرودھائی، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او گنجمنڈی، ایس ایچ او رتہ امرال سمیت 34 افسران و اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دیے،

تھانہ پیرودھائی کے علاقہ چھتی قبرستان سے شہری سے 25 لاکھ روپے چھیننے والے ڈاکؤوں کی چند گھنٹوں میں گرفتاری اور سو فیصد برآمدگی پر ایس ایچ او پیرودھائی اور ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دیے گئے،

تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ میں ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ 04 لاکھ 21 ہزار روپے کی برآمدگی پر ایس ایچ او گنجمنڈی اور ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا،

سی پی او نے انسداد منشیات مہم کے حوالے سے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او رتہ امرال، ایس ایچ او سٹی اور ٹیمز کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات دیے،

وزیر اعلی پنجاب کے ہدایات کے مطابق جاری انسداد منشیات مہم میں آپ کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے، سی پی او

آپ کی کاوشوں سے جرائم کی شرح میں بہتری آئی ہے جس حوالے سے مذید کام کرنے کی ضرورت ہے، سی پی او

سی پی او نے سٹی سرکل ایس ایچ اوز کو سٹریٹ کرائم کے انسداد کے حوالے سے اہم ہدایات دیں،

سی پی او نے موٹرسائیکل چوری، موبائل سنیچنگ، رابری میں ملوث گینگز کو مربوط حکمت عملی سے ٹریس اور گرفتار کرنے کی ہدایات دیں،