عدالت سے بری ہونے کے بعد مریم نواز نے کیا ٹوئٹس کیں؟

 
0
174

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کردیا تھا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آئیں۔

مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ’جیو نیوز‘ پر عدالتی کارروائی دیکھ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر ہی پوسٹ لکھی کہ ’آج امّی کی بہت یاد آئی‘۔

اس پوسٹ کے کچھ دیر بعد مریم نواز نے اپنے والد کی لندن سے میڈیا ٹاک بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اللّٰہ اکبر‘۔