سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری

 
0
667

راولپنڈی جنوری 25 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری، پولیس ذرائع کے مطابق گوجر خان پولیس نے تاش پر جواء کھیلتے ہوئے 4 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا، جواء پر لگی رقم 17680 روپے، 6 موبائیل فون، ایک موٹر سائیکل و دیگر آلات جواء کو قبضہ میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان میں سفیر احمد ،قاضی مہتاب، ابراہیم اور قمر ریاض شامل ہیں۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی SHO میاں عمران عباس کی سربراہی میں سب انسپکٹر راجہ سعید اور انکی ٹیم نے کی، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔۔۔۔مزید انٹروگیشن جاری، معاشرتی برائیوں اور قانون ایس پی صدر نے کہا کہ شکنیوں کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائے گئی۔ قمار بازی جیسے جرائم دیگر برائیوں اور سنگین جرائم کو جنم د یتے ہیں،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم حکمت عملی کے تحت کاروائی جاری رہے گی۔