وزیراعظم کا پاکستان کیلئے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیرمقدم

 
0
429

اسلام آباد جنوری 25 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری سے دو اہم معاشی مسائل کے حل کیلئے مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ایڈوائزری سے سیاحت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم جبکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔