چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ،ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر چائنہ کا ردعمل قابل تحسین ہے،رحمان ملک

 
0
376

اسلام آباد  جنوری 9(ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین علاقائی امن و امان، ترقی و خوشحالی کیلئے اکٹھا کام کرنے کے عزم کو جاری رکھیں گے، پاکستان کو پاک،چین دوستی پر ہمیشہ فخر رہا ہے،چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر چائنہ کا ردعمل قابل تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینیٹر رحمان ملک نے چائنہ ڈپٹی چیف آف مشن لیجان ژاو سے ملاقات میں کیا جنہوں نے منگل کو یہاں انکے گھر پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک چین کے دوطرفہ تعلقات و سی پیک کے پروجیکٹ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھاکہ حطے میں افغانستان سے داعش کا بڑھتاہوا اثر و رسوخ قابل تشویش ہے۔ آنے والے وقت میں داعش القاعدہ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی۔

داعش کے مکمل حاتمے کیلئے پوری دنیا کو یکجا ہوکر لڑنا ہوگا۔ ہر خطرے و چیلنج کے باوجود دونوں ممالک سی پیک کو مکمل کرینگے۔ سینیٹر رحمان ملک سی پیک نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے حطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔ اس موقع پر لیجان ژاؤ نے کہا کہ پاک چین دوستی کو مزید مضبوط و آگے بڑھانے میں سینیٹر رحمان ملک کا کردار قابل ستائش ہے۔ چین ہمیشہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری و سالمیت کیلئے ساتھ ساتھ کھڑا رہیگا۔