نواز شریف اپنی نا اہلی کا نوحہ پڑھنے کی بجائے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کریں کہ خود کتنے وزرا عظم کے خلاف سازش کا حصہ بنے‘قمر زمان کائرہ

 
0
1477

لاہور جنوری 9(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف اپنی نا اہلی کا نوحہ پڑھنے کی بجائے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کریں کہ وہ خود کتنے وزرا عظم کے خلاف سازش کا حصہ بنے،اعتراف کریں کہ ضالحق اور انکی باقیات کے ساتھ مل کر محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کیوں کیں،نوازشریف کو قوم کے سامنے تسلیم کرنا ہوگا کہ ججوں کے ساتھ مل کر کس طرح پیپلز پارٹی کے خلاف مہم چلائی اور محترمہ بینظیر بھٹو پر بار بار کیچڑ اچھالا۔

نوازشریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کو تسلیم کرنا ہوگا کہ انھوں نے سپریم کوڑٹ پر حملے کا گناہ کیوں کیا ۔ نوازشریف کو تفصیل بتانا پرے گی کے اس نے مشرف جیسے آمر سے معافی پر مبنی معاہدہ کیا اور سیاست ترک کرنے اور جلا وطنی اِختیار کرنے کے بدلے اپنی جان کیوں بچاء وہ ذولفقار علی بھٹو کی طرح بہادری کے ساتھ آمریت کا سامنا کرنے کی بجائے بزدلوں کی طرح رات کے پچھلے پہر ملک سے کیوں فرار ہوا۔

نوازشریف کو جواب دینا پرے گا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے کے بعد انہوں نے صدر زرداری کے خلاف کیوں سازشیں کیں۔نوازشریف کو بتاناپڑے گا کے وہ میمو گیٹ سکینڈل میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ کیوں گئے۔نوازشریف کو وضاحت کرنا پرے گی کے اس نے اسٹیبلشمنٹ، جسٹس افتخار چوہدری اور میڈیا کے ایک گروپ کے ساتھ ملکر صدر زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف سازش کیوں کی۔

یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروانے والا آج کس منہ سے اپنی نااہلی پر احتجاج کرتا پھر رہا ہے۔نوازشریف صرف اپنے گناہوں کی سزا بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ نے جو بویا تھا وہی کاٹ رہی ہے لہذا اب انہیں جمہوریت اور آئین کے پیچھے چھپنے کی بجائے آئینے کا سامنا کرنا ہو گا اور اپنا داغ دار سیاسی چہرہ پہچاننا پڑے گا۔