نواز شریف نے اپنی ناکام سیاست کا خود ہی جنازہ نکال دیا ہے ، اعجاز احمد چوہدری

 
0
341

لاہور اگست9(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف نے اپنی ناکام سیاست کا خود ہی جنازہ نکال دیا ہے ، (ن) لیگ کی سرکاری ملازموں کی ریلی میں عوام نے نہ شرکت کر کے کرپشن کے گارڈ فادر نواز شریف اور انکے درباریوں کی منافقت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ دفن کر دیا ہے ، نواز شریف کے لئے نکالے جانے والی ریلی میں سرکاری مشینری اور سرکاری وسائل کو استعمال کیا جا رہا نظام زندگی کو ایک قومی مجرم کے لئے مفلوج کر دیا ہے ،ریلی کے تمام راستوں پر دکانوں ،تجارتی مراکز اور لاری اڈوں کا زبردستی بند کروایا گیا ہے ، عوام کی زندگی اذیت بنا دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ کنٹینر کا مذاق اڑانے والے آج خود مذاق بن گئے ہیں ریلی میں لاکھوں کے دعوے دار چند ہزاروں بھی افراد اکٹھے نہیں کر سکیں ،

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو آج کی ریلی میں اپنی سیاسی اوقات کا پتہ چل گیا ہے ، کرپشن کے گارڈ فادر اپنے گریبان میں جھانکوں گارڈ فادر یہ خون دینے والے نہیں بلکہ دودھ پینے والے مجنوں ہیں ، پاکستان کے بیس کروڑ عوام کا خون چونسا ہے نواز شریف اللہ کی گرفت سے آپ کیسے بچ سکوں گے ، گلی گلی میں شور ہے شریف خاندان سارا ٹبر چور ہیں، پٹواری ، پولیس ، اساتذہ اور سرکاری ملازمین سرکاری ریلی کا ایندھن بنے ہوئے ہیں، بلڈ پروف کنٹینر کہاں کی مقبولیت ہے ،نواز شریف پاکستان میں کرپشن کی مثال ہے ، ریلی میں صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ، ریلی کا مقصدملکی اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے ، نواز شریف کی تمام چالیں ناکام ہوگی، (ن) لیگیوں کا رونا دھونا مقدر بن چکا ہے ،جھوٹ بولنا پرانا وطیرہ ہے چالیس سالوں سے شاہی خاندان نے غریب عوام کے حقو ق صلب کر رکھے ہیں (ن) لیگیوں کو شرم آنی چاہیے دوسروں کو ناچ گانے کے طعنے دینے والے آج اپنی نا اہلی پر ماتم کر رہے ہیں ، نواز شریف کا آج کا ڈرامہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے ، پاکستان کی عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔