ملکی سیاست بد اخلاقی کا شکار ہو چکی ہے،الزام اور انتقام کا کھیل بند ہونا چاہئے: ثروت اعجاز قادری

 
0
431

لاہور اگست9 (ٹی این ایس) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سڑکوں پر عوام کو لاکر (ن) لیگ نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا چاہتی ہے ،کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہورہی ہے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا ،رینجرز وپولیس کی امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے کی کاوشوں پر کسی کوپانی نہیں پھیرنے دینگے ،تاجر ،سول سوسائٹی کو آگے بڑھ کرامن کے دشمنوں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا ،امن وامان کے قیام ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سنی تحریک مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ، ملکی سیاست بد اخلاقی کا شکار ہو چکی ہے،قوم بدزبانی اور بداخلاقی کی سیاست سے بیزار ہے، الزام اور انتقام کا کھیل بند ہونا چاہئے، سیاست دان محاذ آرائی چھوڑ کر ملکی سلامتی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کریں،پاکستان عالمی سازشوں کی زد میں ہے قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال پیدا نہ کی جائے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی پنجاب میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک آئین کی بالادستی سے ہی ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھے گا،قائد اعظم کے پاکستان کو کسی صورت کمزور ہونے نہیں دینگے ،جشن آزادی کو شایان شان منانے کیلئے کارکنان گلی محلوں کو سب ہلالی پرچم ،جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سزائیں ،یوم آزادی کے موقع پر اکابرین پاکستان کے کارنامے ہائے اجاگر کئے جائیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف مظلوم بننے اور عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے نوزائیدہ حکومت کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، قیام پاکستان کے مقاصدکو اُجاگرکرنااوروفائے پاکستان کے جذبے کو فروغ دیناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان کہ ریاستی عملداری قانون کی حکمرانی کی طرف گامزن ہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا ، اس موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔