چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ کی ملاقات

 
0
894

راولپنڈی اگست9(ٹی این ایس) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو روالپنڈی میں سعودی نائب وزیردفاع محمدبن عبداللہ نے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے غیرمشروط تعاون کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات اعلیٰ سطح پرہیں۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تمام معاملات پرپاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کی تعریف بھی کی۔