محترمہ کنیز فاطمہ چئیر پرسن ادارہ تحفظ خواتین پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ، بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی تعریف کی

 
0
349

اسلام آباد/راولپنڈی 18 جولائی 2020 (ٹی این ایس): محترمہ کنیز فاطمہ چئیر پرسن ادارہ تحفظ خواتین پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا، محترمہ نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے، اس کے علاوہ جیل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں قائم کورونا آئسولیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کورونا کی ادویات و حفاظتی اقدامات کو دیکھ کر تعریف کی۔
معزز مہمانوں نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ جیل کے اندر مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، کے حوالے سے جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔