بھارتی آرمی چیف کا بیان بھڑک بازی کے سوا کچھ نہیں، ترجمان پاک فوج

 
0
334

راولپنڈی جنوری 11 (ٹی این ایس): پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشارسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پار فوجی کارروائی کے بیانات بیان بازی ہے، پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے گمراہ کن بیان پر اپنے دوٹوک اور سخت ردعمل میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پار فوجی کارروائی کے بیانات بیان بازی ہے۔
بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشارسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کی بیان بازی معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان اداروں میں انتہاء پسندی کے نظریے کا عکاس ہے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ذہنیت اور علاقائی امن کو خطرے سے باخبر ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی حارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ بھارت 27 فروری2019ء کو ہمارے جواب کا مزہ چکھ چکا ہے۔ بھارت کو آئندہ بھی 27 فروری سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔