راولپنڈی 25جولائی(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے موہری راجگان میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا انتخابات میں کوئی ایک جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی، مخلوط حکومت بنے گی اور مخلوط حکومت میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی مخلوط حکومت میں سرپنچ کا کردار ادا کریگی۔ اس سے قبل راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔