سعودیہ، مصر، امارات ، امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں،پاکستان بطورمبصر شریک

 
0
413

مشقوں کا مقصد عسکری مہارتوں کا تبادلہ اورتعاون کے امکانات میں اضافہ کرنا ہے،ترجمان مصری فوج
قاہرہ 25جولائی(ٹی این ایس)سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور مصر کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجیں مشقیں ایگل رسپانس 2018 بحر احمر میں جاری ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مشقیں چند روز تک جاری رہیں گی جن میں پاکستان، اْردن اور جنوبی کوریا مبصر ممالک کے طورپر شرکت کریں گے۔

مصر کی مسلح افواج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ جنگی مشقوں کا مقصد دوست اور برادر ملکوں کی عسکری مہارتوں کا تبادلہ اور عسکری تعاون کے امکانات میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بحر الاحمر میں جاری فوجی مشقوں میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے، راستوں کے تحفظ، بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے جدید آلات کا تعارف، ریمورٹ کنٹرول گاڑیوں اور مشتبہ بحری جہازوں کی تلاشی جیسے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔