وسیم اکرم ووٹ ڈالنے برطانیہ سے پاکستان آگئے

 
0
11492

کراچی جولائی 25(ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم قومی فریضے کی ادائیگی کے لیےخاص طور پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے۔وسیم اکرم ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچنے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اوراپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے تھوڑ ی بہت قربانی تو دینی پڑے گی، اگر لائنوں میں لگنا ہے تو یہ بھی اپنے مستقبل کے لیے ہوگا۔گزشتہ روز وسیم اکرم کی جانب سے ایک پوسٹ شئیر کیا گیا جس میں انہوں نے عوام سے عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔