کراچی جولائی22(ٹی این ایس )جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے حکمران وسیاستدانون کا احتساب ضروری ہے کرپٹ حکمراں وسیاستدان ملک کا سب سے بڑا المیہ ہیں ، پاناماکیس میں امید ہے عدلیہ عوام کو مایوس نہیں کرے گی ، سیاستدانوں کا احتساب کو پاناما کی حد تک نہیں رکھنا چاہیے بلکہ دیگر کیخلاف بھی کاروائی کی جائے ، وزیر اعظم کو وعدے کے مطابق استعفے کا اعلان کرنا چاہیے ۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ، وطن عزیز کے سیاستدان وحکمرانوں کی اکثریت کرپشن میں ملوث ہیں کوئی ملکی خزانے کو سوئیس بینک میں جمع کررتا رہاہے تو کوئی ملکی خزانے سے آف شور کمپنیاں بنانے میں مصروف رہاہے ،
انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم نمبر وار لوٹنے والوں کے احتساب کیلئے اٹھ کھڑی ہو اور عدالت ان سب کیخلاف ایکشن لے اوراقتدار کے آنے والے کرپٹ عناصر سے ملک کو نجات دلائی جائے ، انہوں نے کہاکہ پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیری حربے سمجھ سے بالا تر ہیں فوری فیصلوں کے ذریعے ہی انصاف کی فراہمی ممکن ہے اس لیے فیصلہ جلدی سنایا جائے ، انہوں نے کہاکہ ملک میں جو سیاسی گہما گہمی چل رہی ہے اس میں وفاقی حکومت کہیں بھی دیکھائی نہیں دے رہی جب سے پاناماکاکیس عدالت میں کیاگیاہے وزراء صبح سے شام پاناما کیس میں وزیر اعظم کی وکالت کرکے ٹیم پاسی کررہے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز دیکھائی نہیں دے رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ امید ہے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد ملکی سیاست میں موجود دیگر چور لیٹروں کا بھی گہرا تنگ کرلیاجائے گا، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر نوازشریف کیخلاف پاناما کیس کا قوم کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ یہ مزید ملکی بدنامی کا باعث بنے گا۔












