آپ دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے لیکن آپ کے اپنے عیب سامنے آگئے، مریم نواز کا ٹوئٹ

 
0
12235

اسلام آباد جولائی22(ٹی این ایس ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی مبینہ نا مکمل منی ٹریل کے حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آپ دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے لیکن آپ کے اپنے عیب سامنے آگئے ۔مریم نواز نے کہاکہ اللہ کا اپنا راستہ ہے اور اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ جھوٹ کے ساتھ دوسروں پر حملہ نہ کرو کیونکہ سچ آپ کو نیست و نابو د کرسکتا ہے ۔مریم نواز نے ٹی وی چینلز پر عمران خان کے حوالے سے آنے والی خبروں کے امیج بھی اپنے ٹوئٹ کے ساتھ شیئر کئے ہیں جن میں کہا گیا کہ ’’عمران خان کی اپنی منی ٹریل غائب‘‘’’عمران خان کی تنخواہ کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ‘‘’’عمران خان اپنی ملازمت کے شیڈول کا ریکارڈ بھی نہیں رکھتے ‘‘’’کاؤنٹی کرکٹ بیس سال سے پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی ‘‘ اور ’’ عمران خان کا سپریم کورٹ میں منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا تحریری اعتراف ‘‘۔