پختون کلچر ڈے اتوارکو منایا جائے گا

 
0
11810

کراچی جولائی22(ٹی این ایس )سجن یونین بلدیہ غربی کیماڑی زون کے صدر رمضان جدون کی زیر صدارت پختون کلچر ڈے کی مناسبت سے معززین اور پختون برادری کا اجلاس جدون ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پختون کلچر ڈے مورخہ 23جولائی بروز اتوار سی ویو کلفٹن میں منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں رمضان جدون کی قیادت میں 23جولائی کو سہ پہر 3بجے تارا چند روڈ کیماڑی سے پختون کارکنوں اور لیڈران کا عظیم الشان جلوس سی ویو کے لیے روانہ ہوگا ۔جہاں پختون کلچر کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا ۔اجلاس میں ڈاکٹر طارق ریحان الدین آفریدی ،نعمان جدون ،سہیل جدون ،خاکسار علی ،طاہر جدون ،عیسیٰ خان سرحدی اور دیگر نے شرکت کی ۔انہوں نے اعلان کیا کہ پختون کلچر ڈے کے موقع پر کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں میں شامل پختون رہنما اور کارکنان پختون اتحاد یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرینگے اور اپنے کلچر کو اجاگر کرکے عوام کو پختون کلچر سے آگاہ کرینگے