ایف بی آر کی کارروائی ، فلم سٹار نور اور صبا قمر کے گھر سیل

0
211

لاہور ستمبر 7(ٹی این ایس)پاکستان فلم انڈسٹری کی دو مشہورو معروف اداکارائیں ٹیکس نادہندہ نکلی ،ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں اداکارﺅں کے گھر سیل کر دئیے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق فلم سٹار نور اور صبا قمر کو ٹیکس جمع کروانے کے لئے متعدد نوٹس بھیجے گئے ،لیکن انہوں نے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کی ،جس کی وجہ سے ادارے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کے گھر سیل کر دئیے گئے ہیں۔ادارے کے مطابق نور نے 15لاکھ اور صبا قمر نے 34لاکھ ٹیکس دینا ہے۔
واضح رہے نو ر آج کل مارننگ شو کی میزبانی کر رہے ہیں ،جبکہ صبا قمر معروف مقتول ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی میں بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here