آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز کی پولیس لائن ملتان کا دورہ

 
0
495

ملتان  ستمبر 7 (ٹی این ایس): آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز جمعرات کے روز پولیس لائن ملتان میں دربار میں شرکت کے لیے ملتان آئے۔ انہوں نے پولیس لائن ملتان کا دورہ کیا اس موقع پرآئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازکو پولیس لائن ملتان آنے پر شہداء کے بچوں نے گلدستے پیش کیے ،گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔ملتان آمد پر آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے ملتان میں ایک مصروف دن گزارا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چھڑھائی۔

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب عارف نواز نے شہید محل کا دورہ کیا،پولیس لائن ملتان میںپولیس پیٹرول پمپ کا افتتاح کیا،آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز نے کانفرنس روم، آڈیٹوریم پولیس لائن ملتان اور جمنیزیم کا دورہ کیا، ۔ پولیس لائن ملتان میںپولیس افسران و ملازمین کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز نے کہا کہ مجھے اپنی پولیس اور شہداء پر فخر ہے جنہوں نے اپنی قوم کے لیے جان قربان کی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے ہر جوان کی جان بہت زیادہ قیمتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس وار اینڈ ٹیرر میں لیڈنگ کردار ادا کر رہی ہے۔پولیس کی ڈیوٹی بہت سخت ہے اور اس میں جان کا بھی خطرہ ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نوازنے کہا کہ ہم 1400 قربانیاں دے چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم قوم کی حفاظت کے لیے راتوں میں جاگتے ہیں ،اپنا آرام قربان کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ہماری قدر کرنی چاہیے۔اس موقع پر لانہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنا رویہ ٹھیک کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا پولیس کو چاہیے کہ اپنے کیریر کو صا ف رکھیں اور میرٹ پر تفتیش کریں ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ تفتیش کے ہمیں چاہیے کہ دوران جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے شہادتیں اکھٹی کریں۔محنت سے کام کریں۔اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بڑھائیں ۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نوازنے کہا کہ میں نے آتے ہی پولیس کے الاؤنس بحال کروائے ہیںانہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ترقیاں جلد دی جائیں۔انہوں نے دوبار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے مسائل میرے مسائل ہیں ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزموں کے ساتھ جنگ آپ نے کرنی ہے میں آپ کے ساتھ ہوں مجھے امید ہے کہ آپ نیک نیتی سے کام کریں گے۔آخر میں آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نوازنے پولیس افسران و ملازمین کے مسائل سنے۔ آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) عارف نواز نے پولیس افسران کو بہترین کارکردگی پر کیش انعام اور سرٹیفکیٹ دیے ۔اس کے علاوہ شہداء کی فیملیز میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ کھانا کھایا۔