ملتان 16 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ملتان ، ویسے تو شادی کی بابت ہم سنتے رہتے ہیں کہ ایک سے زائد بھائی یا بہنوں کی ایک ساتھ شادی کردی گئی لیکن حال ہی میں ملتان میں اور بھی انوکھی بات ہوگئی۔
6 بھائیوں کی چھ کی چھ بہنوں سے شادی انجام پائی ہے۔ دولہنوں کے سارے شوہر ان کے چچا کے بیٹے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں اب یہ رواج عام ہوتا جارہا ہے کہ جب ایک ہی گھر میں ایک سے زائد شادیاں ہورہی ہوں تو انہیں ایک ہی دن اور ایک ہی بار نمٹا دیا جائے۔دلہنوں میں سے ایک انعم نے کہا کہ ہم سب بہنیں اس موقع پر خوش ہیں۔ دوسری جانب دولہے میاں شکیل کا بھی یہی کہنا تھا ہم سب بھائی اس فیصلے پر خوش ہیں کیونکہ ایک جوائنٹ فیملی بننے جارہی ہے۔ایک اور دولہے صاحب شفیق کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پسند کی شادی ہے اللہ ہم بھائیوں میں اسی طرح اتفاق کو دوام بخشے۔