نومبرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے،عابد شیر علی

 
0
640

اسلام آباد :ستمبر 7 (ٹی این ایس) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ نومبرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاباضابطہ اعلان کریں گے،آئندہ چارمہنیوں میں 4ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی،ملک کے تمام علاقو ں کویکساں بجلی فراہم کی جائے گی،پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کابیڑہ غرق تھا۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

چند دنوں میں کراچی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل کرلیں گے۔ملک کے تمام علاقو ں کویکساں بجلی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تین سے چارمہنیوں میں 4ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔جس کے باعث نومبرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاباضابطہ اعلان کریں گے۔عابد شیرعلی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیاگیا،بلکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کابیڑہ غرق تھا۔