پارلیمنٹ کا جمعرات کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک موخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ موخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر کو بھی اجلاس مخر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔