اسلام آباد(ٹی این ایس) احسن اقبال کا اظہار ناپسندیدگی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 
0
25

 ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرجہانزیب کی تعیناتی پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے متعددبار وزیراعظم سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، احسن اقبال کو شکوہ تھا کہ ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے میں انہیں نظر انداز کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جہانزیب ضرورت کے مطابق ترقیاتی پروگرام ترتیب دینے کے خواہاں رہے، انہیں 5 سال کے پی، 4سال پنجاب اور 2سال سے زیادہ وفاق میں پلاننگ کا تجربہ ہے۔ذرائع کے مطابق روایتی طورپرڈپٹی چیئرمین پلاننگ غیرسیاسی عہدہ رہا ہے اور مسلم لیگ کے دور میں بھی احسن اقبال کو وزیر اور ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پلاننگ ڈیولپمنٹ کے وزیر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، بات خواہش کی نہیں، ایک وزارت کے دو وزیر ہوں تو کام کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ دو بار پہلے بھی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن رہ چکا ہوں، ڈاکٹر جہانزیب کے سے ایس آئی ایف سی پی یا کسی اور ادارے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔