ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم پاکستان کااہم اجلاس

 
0
15648

کر اچی جولائی22(ٹی این ایس )متحد ہ قومی مو ومنٹ (پاکستان )کی رابطہ کمیٹی کااجلاس سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میں ہفتے کے روزعارضی مرکزبہادرآبادمیں منعقدہوا اجلاس کے آغاز پر ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی سیاسی صورت حال میں پالیسیوں کوحتمی شکل دیتے ہوئے اس بات کافیصلہ کیاکہ کراچی سمیت حیدرآباد،سکھر،میرپورخاص اورنوابشاہ پرضلعی سطح پرکارکنان کے اجلاس منعقدکیے جائیں اورآنے والے انتخابات کی تیاری کے لئے بھرپورعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کے لئے تنظیمی ڈھانچے کومتحرک کیاجائے۔اس کے ساتھ ساتھ آنے والے انتخابات کے لئے منشورکی تیاری غرض سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیااس ضمن میں تجویزکئے گئے مختلف ناموں پرغورکیاگیا جس کے بعدیہ طے کیاگیاکہ اس کمیٹی کاباقاعدہ اعلان جلدکردیاجائیگا۔اجلاس میں14اگست یومِ آزادی بھرپور طریقے سے بنانے کے لئے مختلف تجاویزپرغورکیاگیااوریومِ آزادی کی مناسبت سے عشرہ صفائی منانے کافیصلہ کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں مزیدفیصلے کرتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران اورعوامی نمائندوں کے خلاف موصول ہونیو الی بدعنوانیوں کی تحقیقات اوراحتساب کے لئے بھی ایک بااختیارکمیٹی کی تشکیل کافیصلہ کیا۔اس کے علاوہ کراچی میں ہونیو الے دہشت گردی کے واقعات پرتشویش کااظہارکیاجن کے نتیجے میں قصبہ کالونی میں پی ایس پی کے دوکارکنوں کونشانہ بنایاگیا اورکورنگی میں تین پولیس اہلکاروں سمیت ایک معصوم بچے کی شہادت کاواقعہ رونماہوا۔

رابطہ کمیٹی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا،رابطہ کمیٹی نے حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں سے یہ مطالبہ کیاکہ شہر کے امن کوتاراج کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی۔اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرلندن ٹولے کی جانب سے سوشل میڈیاپرچلائی جانے والی بیہودہ مہم جس میں ایم کیوایم پاکستان کی خواتین کونشانہ بنایاگیااس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کوجس میں خواتین اورمردشامل ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اوریہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے اس عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے لندن ٹولے کی عوام وامن دشمن پالیسیوں کاتسلسل قراردیتے ہوئے اس عزم کااحادہ کیا کہ ایم کیوایم پاکستان عدم تصادم وعدم تشددپرمبنی سیاست جاری رکھے گی کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک مہذہب وپروقاراقتدارکے امین ہیں ہماری تاریخ تحمل ،برداشت سے عبارت ہے۔