ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، چئیرمین نیب

 
0
420

نیب مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ ابتک36 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔ جسٹس جاوید اقبال 

اسلام آباد یکم اپریل (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباََ 303 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضاربہ اور مشارکہ سکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے اور ابتک36 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے جن کے مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے رہا ہے اوربدعنوان عناصرکو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنے منصب کی زمہ داریا ں سنبھالنے کے بعد نیب افسران سے خطاب میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنیں گے۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکایا ت کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکایات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداَََ سنتے ہیں بلکہ شکایات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات اپنے علاقائی دفاتر میں بذاتِ خودسنتے ہیں۔گیلانی اور گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد عوام نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیاہے جبکہ تمام شکایات کنندہ گان چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ملک یسے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ نیب کے چئیرمین نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کی بدولت گزشتہ ایک سال میں نیب کو بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ایک معتبر ادارہ بنا دیا ہے جسکا برملا اظہار ملکی اور غیر ملکی ادارے بھی اپنی رپورٹس میں کرتے ہیں ۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کی بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کے علاوہ تمام شکایات کنندگان کو ان کی شکایت کی وصولی کی اطلاع کے علاوہ ان کی شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور تمام شکایات کنندہ گان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے علاوہ ان کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔