وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سی ڈی اے سے متعلقہ امور پر اجلاس

 
0
505

معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان،ترجمان وزیرِ اعظم ندیم افضل چن،معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا،چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی و سینئر افسران کی شرکت
اسلام آباد اپریل 01 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی ترقیاتی ادارے سے متعلقہ امور کے سلسلے میں اہم اجلاس چیف کمشنر و چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے وزیرِ اعظم کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری کاروائیوں،اسٹرکچرل و پرسیجرل ریفارمز، سوشل سیکٹر کی بہتری، ماحولیات کے تحفظ، مالی وسائل بڑھانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات، تعطل کا شکار پراجیکٹس کی بحالی و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
چیف کمشنر نے وفاقی دارالحکومت میں پناہ گاہوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ترلائی،آئی الیون(سبزی منڈی) اور جی نائن (پشاور موڑ) پر پناہ گاہوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جس میں بے سہارا افراد کو رہائش اور کھانے پینے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں چیف کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو سہولت سینٹر( فیسیلیٹیشن سنٹرز) کے قیام کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا اور یہاں دستیاب سہولیات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی عامر احمد علی نے وزیر اعظم کو شہر اقتدار میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے ضمن میں وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے مل پور اور کورنگ ایریا میں غیر قانونی قبضے واہ گزار کروانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ 90 کی دہائی میں ایکوائر ہونے والے سیکٹرز کی بحالی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں ای بارہ (E-12) سیکٹر میں دو ہزار کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے اسی طرح جی ٹی روڈ پر تین سو کنال قیمتی اراضی قابضین سے خالی کروائی جا چکی ہے جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کی زمین غیر قانونی قابضین سے واگزار کرانے کے حوالے سے بھی ہونے والی پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو اگاہ کیا گیا چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے نے وزیر اعظم عمران خان کو اگاہ کیا کہ اب تک واگزار کرائی جانے والی زمین کی مالیت اربوں روپے ہے۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ آئی 14 اور آئی 16 سیکٹرز لنک روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ آئی 15 اور پارک انکلیو پر بھی کام جاری ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں اب تک60 پارکس کو بحال کیا گیا ہے چیف کمشنر عامر احمد علی نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کلین گرین مہم کے اہداف کے حصول کیلئے تندہی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلام آباد میں اب تک پانچ لاکھ پودے لگائے جا چکے ہے عامر احمد علی نے وفاقی ترقیاتی ادارے میں تنظیمی اصلاحات اربن ریجنریشن پلان ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان اور وفاقی دارالحکومت کے مکینوں کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے اقدامات پربھی تفصیلی بریفنگ دی چیئرمین سی ڈی اے نے
وفاقی دارالحکومت کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں جس میں راول ڈیم انٹر چینج، سیونتھ ایونیو انٹرچینج، سگنل فری پارک روڈ، دیہی و اربن علاقوں میں سڑکوں کی بحالی و مرمت، پارکس کی بحالی ، ملپور فارسٹ پارک و دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی چئیرمین سی ڈی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ کنوینشن سنٹر کی پرائیویٹائیزیشن سے سی ڈی اے کو حاصل ہونے والی رقم کوشہری و دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خرچ کرنے کے لئے بھی مفصل پلان بنایا جا چکا ہے۔
وزیرِ اعظم نے چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ اراضی کو بلا تفریق واگزار کرایا جائے۔ اربن ریجنریشن کے حوالے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں موجود کچی آبادیوں کے مکینوں کورہائش اور معیاری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کے ہاؤسنگ پروگرام کا اہم جزو ہے اس سلسلے میں بیرون ملک سرمایہ کاروں سے بات چیت جاری ہے تاکہ کچی آبادیوں کے علاقوں میں ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیر کی جا سکے جس سے جہاں ایک طرف بیش قیمت زمینوں پر کمرشل تعمیرات کی جا سکیں وہاں دوسری طرف کچی آبادیوں کے مکینوں کو رہائش کی معیاری سہولیات بھی میسر فراہم آ سکیں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی وفاقی دارالحکومت میں صفائی ستھرائی کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے اور گرین ایریاز کی بحالی کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے۔