سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا موضع پوناں فقیراں (مارگلہ ٹاؤن) میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن، 08 گھرمسمار

 
0
716

اسلام آباد یکم اپریل (ٹی این ایس) :شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات کی بھر پور مہم کے سلسلے میں سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے موضع پوناں فقیراں (مارگلہ ٹاؤن) میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن کیا۔ پیر کے روز کیے گئے اس آپریشن کے دوران 08 غیر قانونی طور پرسرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے گھروں کے سٹرکچرز کو مسمار کر دیا گیا جبکہ اس علاقے میں غیر قانونی طور پر جاری تجارتی سرگرمیوں کو بھی بند کروا دیا گیا۔

اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور ملازمین، اسلام آباد انتظامیہ کے افسران، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا جبکہ کاؤنٹر ٹیریریزم فورس کو بھی تعینات کیا گیاتھا۔ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لیے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کی بھاری مشینری کو بھی زیر استعمال لایا گیا

اس آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ08 گھر جو 16 کمروں ،8 واش روم،8 کچن،4 سٹور رومز پر مشتمل تھے کو مسمار کر دیا جبکہ غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ چار دیواری کو بھی مسمار کیا گیا۔ اسی طرح غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے بھینسوں کے ایک شیڈ کی بیرونی دیوار اور چھت کو بھی مسمار کردیا گیا۔