اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

 
0
317

کراچی مارچ 7 (ٹی این ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مقامی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور مارکیٹ میں نیا ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کرایا جائیگا۔ سی ای اواسٹاک ایکسچینج رچرڈ مورن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک زبردست گروتھ اسٹوری ہے جو گزشتہ دس سال سے سرمایہ کاروں کو سالانہ 20 فیصد منافع دے رہی ہے ،اس وقت ملک میں 250 لاکھ افراد اسٹاک ایکسچینج کے صارف ہیں جبکہ پاکستان کا متوسط طبقہ 4کروڑ افراد پر مشتمل ہے ،اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،کوشش ہے کہ نیا ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے جس سے ایکسچینج میں نئی ٹیکنالوجی متعارف ہوگی،ٹریڈنگ،ڈیٹا کا حصول بہتر ہوگا،نئی پروڈکٹ متعارف کرنے میں مدد ملے گی،2018 میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز متعارف کرائے جائیں گے اور مرحلہ وار انڈیکس آپشن اور فنانشل فیوچر متعارف کرانے پر کام ہوگا۔