راولپنڈی 12 فروری 2022 (ٹی این ایس): SHO تھانہ سٹی جمال نواز کی غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی، 03 ملزمان کو گرفتار کر کے کثیر تعداد میں خطرناک آتشبازی کا سامان برآمد کر لیا گیا، برآمد ہونے والے سامان آتش بازی میں 1200ہوائیاں، 470 ڈبے شوٹر سٹک، 902 ڈبیاں پھلجڑیاں، 250 سوتر گولہ، 880 نلکی پٹاخہ، 800 ماچس پٹاخہ، 100 جہاز پٹاخہ اور 150 انار شامل ہیں گرفتار ملزمان محمد طہ، قیصر جمیل اور عامر بشیر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ملزمان کے خلاف کاروائیاں ایس ڈی پی او سٹی سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی ان کی ٹیم نے کی. ایس پی راول ڈویژن بابر جاوید جوئیہ کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش۔۔۔۔ آتشبازی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ