پٹرولنگ پولیس پتنگ بازی کے لئے آتش بازی کے سامان لے جاتے ملزم کو گرفتار کرلیا

 
0
187

راولپنڈی 12 فروری 2022 (ٹی این ایس): پٹرولنگ پولیس پتنگ بازی کے لئے آتش بازی کے سامان لے جاتے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ریجنل آفیسر ایس پی گلفام ناصر کی ھدایت پر ڈی ایس پی سردار بابر کی زیر نگرانی انچارج چوکی سب انسپکٹر محمد علی پر مشتمل ٹیم ASI محمد عثمان و دیگر ملازمین نے دوران گشت ملزم شبیر احمد کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے بڑا تھیلا جس میں آتش بازی کا سامان موجود تھا برآمد کر لیا دوران پڑتال ملزم نے بتایا کہ بسنت پر پتنگ بازی کے ساتھ یہ آتش بازی کا سامان استعمال کرنا تھا پٹرولنگ پولیس ٹیم نے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لانے کے بعد ملزم کو تھانہ صدر بیرونی بند حوالات کر دیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ھے ایس پی گلفام ناصر نے ڈی ایس پی سردار بابر سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔