SHO تھانہ کینٹ یاسر عباس کی فوری کاروائی،دو غبارہ فروش بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

 
0
83

راولپنڈی 12 فروری 2022 (ٹی این ایس): SHO تھانہ کینٹ یاسر عباس کی فوری کاروائی،دو غبارہ فروش بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ ملزم غلام مرتضٰی دونوں بچیوں کو بہلا پھسلا کر ہسپتال لے کر گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،واقعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم غلام مرتضٰی کو گرفتار کر لیا،دونوں متاثرہ بچیوں کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی اوعمرسعید ملک کا کہناتھاکہ خواتین اور بچیوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے،ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔