راولپنڈی (ٹی این ایس) نیشنل پریس کلب راولپنڈی میں پیجا باڈی کا اجلاس، پاک فوج کو خراج تحسین، ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کو سراہا گیا، پیجا کی بڑھتی مقبولیت پر اظہارِ مسرت

 
0
26

راولپنڈی (ٹی این ایس) نیشنل پریس کلب راولپنڈی میں پیجا باڈی کا اجلاس، پاک فوج کو خراج تحسین، ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کو سراہا گیا، پیجا کی بڑھتی مقبولیت پر اظہارِ مسرت

روزنامہ جنگ ملازمین کی بحالی کے عدالتی حکم نامے کو ماننے سے انکار اور جنگ ملازمین کو آفس داخلے کو پولیس کے ذریعے روکنے کی شدید مذمت

پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (پیجا) باڈی کا اہم اور شاندار اجلاس راولپنڈی پریس کلب میں کیا گیا جس میں تنظیم کے مرکزی چیئرمین ناصر خٹک، صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین نائب صدر ضمیر حسین، جوائنٹ سیکرٹریز خالد حسین شاہ، چوہدری گلزار ناز، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر مشتیاق احمد ملک، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری قاسم جمشید، ممبران گورننگ باڈی چوہدری امجد، راجہ نوید حسین، ملک نوید، ساجد شاہ نقوی، محمد ارشد، ، شیر خان نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں پیجا میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے ممبران قاسم جاوید، چودھری احتشام نواز، محمد سہیل، تنویر جنجوعہ، سادات عباسی سمیت متعدد دیگر نمائندہ صحافی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے بھارت کی جانب سے جاری اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاک فوج کے جرات مندانہ اور بروقت ردعمل کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، خاص طور پر موجودہ قیادت دشمن کے ہر وار کو نہ صرف ناکام بنا رہی ہیں بلکہ وطن عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا چکی ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اُن کی مدبرانہ قیادت میں قوم کو ایک مضبوط اور متحد پیغام ملا ہے۔اجلاس میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی قومی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی بے مثال محنت، عزم اور حب الوطنی سے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا، جس پر پوری قوم اُن کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر پیجا میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ شرکاء نے پیجا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے قلیل مدت میں صحافی برادری کا اعتماد حاصل کیا ہے، جو اس کی شفاف قیادت اور اصولی جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے، روزنامہ جنگ سے نکالے جانے والے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور جنگ کے مالکان کی جانب سے عدالتی فیصلے نہ ماننے کی پر زور مذمت کی گئی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیز صدیقی سے اپیل کی گئی کہ جنگ مالکان کے خلاف فیصلہ نا ماننے ورکرز کو دفتر داخلے سے روکنے پر سخت کارروائی عمل لائی جائےـ اجلاس میں معروف قانون دان ایڈوکیٹ قمر سلطان نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ایڈوکیٹ قمر سلطان کو پیجا کے لیگل ایڈوائزر بنانے کی منظوری دی،ایڈوکیٹ قمر سلطان پیجا کے ممبران کے قانون امور کے حوالے سے مفت قانونی معاونت فراہم کرنے سمیت ممبران کے صحافت کے حوالے سے کیسز مفت لڑیں گے عہدیداران ایڈوکیٹ قمر سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہو پیجا کا لیگل ایڈوائزر بننے پر ان کو مبارکباد دی، اجلاس میں نئے الیکشن شیڈول پر بھی ممبران سے مشاورت کی گئی، جس میں متفقہ طور پر جون میں نئے انتخابات منعقد کروانے کی اصولی منظوری دی گئی۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیجا صحافیوں کے حقوق، آزادیِ اظہار، اور پیشہ ورانہ اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔