ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

 
0
513

راولپنڈی نومبر 01 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں آئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے درخواستیں پیش کیں جن پر متعلقہ ضلع کے افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق آر پی او دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی،اٹک،جہلم اور چکوال سے آئے ہوئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے آر پی او راولپنڈی کو درخواستیں پیش کیں۔کھلی کچہری میں آئے سائلین کی درخواستوں پر متعلقہ اضلاع کے افسران کو فوری انکوائری وقانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔آرپی او راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ عوام الناس کی دادرسی کے لئے میرے اور ریجن کے تمام افسران کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ،میرٹ اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔