راولپنڈی نومبر 01 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، سی پی او فیصل رانا کے حکم پر پنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ایس پی راول آصف مسعود نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، پولیس لائنز سے شروع ہونے والے فلیگ مارچ میں پولیس،ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس،ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل، رینجرز کے دستوں نے بھی فلیگ مارچ میں حصّہ لیا، فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی حکمرانی کویقینی بنانا ہے،
ملکی صورتحال کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ہر قسم کے حالات میں پنڈی پولیس قانون کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے گی۔