راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

 
0
344

راولپنڈی 13 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چھینی کی رقم 20ہزار روپے اورموبائل فونز برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اونیوٹاؤن محترمہ بینش فاطمہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوصادق آباد احمد طاہر ریحان اور اے ایس آئی ملک شہزاد رسول اور پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سینچنگ کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں حبیب الرحمن اورعبد الفہیم شامل ہیں،ملزمان سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم 20ہزار وپے اورموبائل فونز برآمد ہوئے،ملزمان سے مالمسروقہ کی برآمد شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ایس ایچ اوصادق آباد احمد طاہر ریحان نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی راول ضیاء الدین احمد کا کہناتھاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ سی پی او راولپنڈی نے اے ایس پی نیو ٹائون راولپنڈی بینش فاطمہ اور ایس ایچ او صادق آباد احمد طاہر ریحان اور اے ایس آئی تھانہ صادق آباد ملک شہزاد رسول اور پولیس ٹیم کو اس اچھی کارکردگی پر شاباش دی ہے