پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی 20 کرکٹ میچ آج کراچی میں شیڈول

 
0
171

اسلام آباد 13 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹئی کرکٹ میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا کالی آندھی کے نام سے مشہور جزائرغرب الہند کی ٹیم کے ساتھ میچز ہمیشہ دلچسپ ہوتےہیں, ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو کر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بیان میں کہا ہےکہ کراچی میں ہمیشہ سے ہی کرکٹ کھیلنے کا مزہ آتا ہے، ہمیشہ کی طرح ہمیں اس بار بھی کراچی والوں سے بھرپور سپورٹ کی توقع ہےقومی ٹیم کے کپتان نےکہا کہ سب سے بڑھ کر جو چیز ضروری ہے وہ یہ کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیے گا اور ماسک ضرور پہنیے گا کیونکہ آپ کی سیفٹی بہت ضروری ہے۔