اسلام آباد 13 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں ‘شیلڈن کوٹریل، آل راؤنڈر روسٹن چیز اور کائل مائرزکا کورونا ٹیسٹ مثبت۔۔۔پاکستان نے باقی ماندہ ٹیم سے کھیلنے کا فیصلہ دیدیا۔۔دورہ ملتوی کرنے سے انکار کرکے کرکٹ کے دیوانوں کی خوشیاں دوبالا کردیں۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے سیریز ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے زمہ داروں نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور پیر کو میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔چاروں ویسٹ انڈین کھلاڑی اور آفیشل آئیسولیشن میں چلےگئےہیں, بتایا گیاکہ ہے ‘شیلڈن کوٹریل، آل راؤنڈر روسٹن چیز اور کائل مائرز اور ایک نان کوچنگ رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ‘مذکورہ کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے’۔جن 4 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور اس وقت انہیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر جونی گریو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہنچتے ہی ٹیسٹ کے پروٹوکول میں 4 ارکان میں مثبت کووڈ کی تصدیق ہوئی ہے اور کھلاڑیوں اور عملے کا رکن اپنے کمرے میں آئسولیشن میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاریوں میں آنے والے خلل کے باوجود ہم دورہ پاکستان جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی کرکٹ کے دورے میں کورونا کے مثبت ٹیسٹ کا امکان مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکتا حالانکہ ہمارے اکثر کھلاڑی سی پی ایل سے پہلے مسلسل بائیوسیکیور ببل میں تھے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے اسکواڈ کے تین اہم کھلاڑیوں کے باہر ہونے سے ٹیم کی تیاریوں پر اثر پڑے گا لیکن اسکواڈ کے دیگر ارکان مکمل اعتماد میں ہیں اور بھرپور تیاری کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ تمام 4 ارکان اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہیں گے اور اس وقت ٹیم کے فزیشن ڈاکٹر آکاشی مان سنگھ کے زیر علاج ہیں اور بدستور 10 روز تک جب تک ٹیسٹ منفی نہیں آتا وہ آئسولیشن میں رہیں گے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے دورے پر 9 دسمبر کو کراچی پہنچی تھی ۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 13 دسمبر کو ہوگا اور تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےجائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 14 دسمبر کو دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا ٹی ٹو20 مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آخری بار اپریل 2018 میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی، جبکہ مہمان ٹیم نے آخری بار 2006 میں پاکستان کی سرزمین پرایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی تھی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 18 دسمبر کو مد مقابل آئیں گی جبکہ 20 دسمبر کو دوسرا اور 22 کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلیں گی۔
تین ٹی20 اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز ختم ہونے کے اگلے ہی روز مہمان ٹیم پاکستان سے رخصت ہوجائے گی۔کالی آندھی کے نام سے مشہور جزائرغرب الہند کی ٹیم کے ساتھ میچز ہمیشہ دلچسپ ہوتےہیں, ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو کر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بیان میں کہا ہےکہ کراچی میں ہمیشہ سے ہی کرکٹ کھیلنے کا مزہ آتا ہے، ہمیشہ کی طرح ہمیں اس بار بھی کراچی والوں سے بھرپور سپورٹ کی توقع ہےقومی ٹیم کے کپتان نےکہا کہ سب سے بڑھ کر جو چیز ضروری ہے وہ یہ کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیے گا اور ماسک ضرور پہنیے گا کیونکہ آپ کی سیفٹی بہت ضروری ہے۔













