پاکستان سپر لیگ ساتویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا چناؤ مکمل

 
0
184

اسلام آباد 13 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): دنیائےکرکٹ کے سب سے معتبر کرکٹ میلہ پاکستان سپرلیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئےتمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کا عمل مکمل کرلیاگیا ہےپی ایس ایل کے ساتویں سیزن کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا اور پہلا میچ دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گاپاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کےبعدتمام ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔کراچی کنگزٹیم میں بابر اعظم، کرس جورڈن، عماد وسیم، لوئس گریگری، محمد نبی، محمد عامر، جو کلارک، شرجیل خان، عامر یامین، عمید آصف، ٹام ابیل، روہیل نذیر، محمد عمران، محمد الیاس، فیصل اکرم، قاسم اکرم، طلحہ احسن اور روماریو شیفرڈ۔اسلام آباد یونائیٹڈ میںکولن منرو، آصف علی، حسن علی، مرچینٹ ڈی لانگے، شاداب خان، فہیم اشرف، ایلکس ہیلز، محمد وسیم جونیئر، اعظم خان، محمد اخلاق، ریس ٹوپلی، دانش عزیز، ظفر گوہر، پال اسٹرلنگ، مبشر خان، محمد ذیشان، رحمٰن اللہ گرباز، اطہر محمود۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میںسرفراز احمد، جیمز ونس، جیسن روئے، جیمز فالکنر، افتخار احمد، محمد نواز، شاہد آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، عمر اکمل، سہیل تنویر، بین ڈکٹ، خرم شہزاد، نوین الحق، عبدالواحد بنگلزئی، محمد اشعر قریشی.لاہور قلندرزمیں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، محمد حفیظ، عبداللہ شفیق، فل سالٹ، ہیری بروک ، سہیل ختر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، کامران غلام، ڈین فاکس کرافٹ، زمان خان، معاذ خان، سمیت پٹیل، سید فریدون۔پشاور زلمی میں
وہاب ریاض، لیام لیونگسٹن، حضرت اللہ زازئی، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، حیدر علی، ثاقب محمود، حسین طلعت، عثمان قادر، ٹام کوہلر کیڈمور، سلمان ارشاد، ثمین گل، کامران اکمل، سراج الدین، محمد عامر خان، بین کٹنگ، محمد حارث۔ملتان سلطانزمیںٹیم محمد رضوان، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، صہیب مقصود، عمران طاہر، اوڈین اسمتھ، شان مسعود، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی، رومان رئیس، آصف آفریدی، انور علی، روومین پاول، عمران خان سینئر، عباس آفریدی، عامر عظمت، بلیسنگ مزربانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی,فرنچائزز نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کیالاہور قلندرز، کراچی کنگز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8،8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا پلاٹینیم، گولڈ اورایمرجنگ میں پہلی پک لاہورقلندرزکی تھی جبکہ سلورکے پہلے راؤنڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اورچوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری تھی ۔ ڈرافٹ کے لیے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی,,ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے3،3، سلورکے 5 جبکہ ایمرجنگ اورسپلیمنٹری کے 2،2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخرز مان کو پک کیا۔ ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ،کراچی کنگز نے کرس جارڈن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کا انتخاب کیا ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارچنٹ ڈلان، ملتان سلطانز نے اوڈین سمتھ،کراچی کنگز نے لوئیس گریگری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کو منتخب کیایے۔دریں اثناء.ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہوگئےہیں.