اسلام آبادموٹر وے پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں بلال اعظم (ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈی آئی جی موٹرویز ہیڈ کوارٹرز کے مابین میٹنگ

 
0
291

اسلام آباد 13 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آبادموٹر وے پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں بلال اعظم (ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈی آئی جی موٹرویز ہیڈ کوارٹرز کے مابین میٹنگ ہوئی۔ موٹروے حکام کی جانب سے موقف تھا کہ نئی اپلائیڈ-فار گاڑیوں کو ایم ٹیگ ایشو نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایکسائز کا دفتر ایک ہی دن میں رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ جاری کرتا ہے ۔مزید یہ کے اسلام آباد موٹروے اور اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے درمیان ڈیٹا انٹیگریشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ جن گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے سے مکمل ہے، انہیں موقع پر ہی ایم-ٹیگ ایشو کیا جا رہا ہے۔ بلال اعظم ڈائیریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد