مولا داد کے علاقے میں پولیس کی کاروائی ڈاکو ساتھی سمیت مارا گیا ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنہ

 
0
138

مرنے والوں میں بدنام ڈاکو بختو جکھرانی ساتھی سمیت مارا گیا ہے ایس ایس پی سمیر نور
ہلاک ڈاکو بختو جکھرانی متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ایس ایس پی سمیر نور
ہلاک ڈاکو کی چند روز قبل پولیس کو جرائم کرنے کے حوالے سے چیلنج اور دھمکیوں کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ایس ایس پی

کراچی 12 فروری 2022 (ٹی این ایس): جیکب آباد دہشت کی علامت ڈاکووٴں بخت علی عرف بختوں جکھرانی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ۔ ڈاکو کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کی پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں بد نام زمانہ ڈاکو بخت علی عرف بختوں جکھرانی اپنے ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ۔ بدنامہ زمانہ ڈاکو کی ہلاکت پر پولیس کے جانب سے خوشی میں فائرنگ کی گئی بد نام زمانہ ڈاکو کی ہلاکت پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لوگوں کا کہنا تھا کہ بد نام زمانہ ڈاکو بخت علی عرف بختو جکرانی علاقے کیلئے ناسور بن چکا تھا جس کو پولیس نے ختم کیا ہے ۔ جبکہ پولیس مقابلی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیئے ایس ایس پی جیکب آباد کے جانب سے 5 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔