راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب دھماکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کریکر بم حملے کے نتیجے میں ہوا، 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

 
0
273

راولپنڈی جنوری 11 (ٹی این ایس): راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب دھماکہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کریکر بم حملے کے نتیجے میں ہوا، 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر دھماکہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قریب کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی ۔ کریکر بم کا حملہ کرنے اور فائرنگ کرنے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ دہشت گردی کی کوئی کاروائی تھی یا کسی ذاتی دشمنی کے نتیجے میں اٹھایا گیا اقدام۔