ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق – وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے:سابق وزیر اعظم  کا صحافی کے سوال  ‘ بڑے ہشاش بشاش لگ رہے ہیں’ کا جواب

 
0
17582

اسلام آباد، ستمبر 06 (ٹی این ایس):العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر صحافیوں کے سوال کا جواب شعر میں دیا ۔ بدھ کو العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے لیے سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو صحافی نے سوال کیا کہ بڑے ہشاش بشاش لگ رہے ہیں؟ جس کے جواب میں نوازشریف نے شعر پڑھ دیا کہ ’ ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق ۔۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے۔

پیشی کے موقع پر نوازشریف کمرہ عدالت میں پارٹی رہنماؤں سے انتہائی خوشگوار انداز میں بات کرتے رہے جبکہ نواز شریف کے مزاحیہ جملوں پر پارٹی رہنما مسکراتے رہے۔احتساب عدالت میں نواز شریف کو سابق رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کے بیٹے میاں گل عمر فاروق نے تسبیح پیش کی جس پر سابق وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔پیشی کے بعد سابق وزیراعظم کو سخت سیکورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔