آرمی چیف کا شہدائے پاکستان اور لواحقین کو سلام

 
0
1503

اسلام آباد، ستمبر 06 (ٹی این ایس):یوم دفاع کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کے پیغام کے ساتھ یومِ دفاع و شہدا 2018 سے متعلق نیا پرومو بھی جاری کیا۔مذکورہ پرومو کے ساتھ میجر جنرل آصف غفور نے یہ مصرع بھی شیئر کیا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔پاکستان کے شہدا سے متعلق جاری کیے گئے پرومو میں نہ صرف شہدا بلکہ ان کے لواحقین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس سے قبل آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے ٹوئٹر پر ہی یومِ دفاع و شہدا 2018 کے حوالے سے شہدا جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام’ پیش کرنے کے لیے پرومو جاری کیا تھا۔